the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
لکھنؤ9؍جون (آئی این ایس انڈیا)
غریب خاندانوں کے طلبہ کو آئی آئی ٹی میں کنفرم داخلہ دلانے والا ادارہ سپر- 30کا ایٹرینس ایگزا م لکھنؤ میں 12؍جون کوہوگا۔اس کے لیے درخواستوں کے طلب کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔درخواست فارم یونائیٹڈ بینک آف انڈیا کی حضرت گنج شاخ سے 70روپے قیمت ادا کر کے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔وہیں ایگزام 12؍جون کو مرانڈا پبلک اسکول، راجندر نگر میں منعقد کرایا جائے گا۔سپر- 30کوچنگ کے بانی آنند کمار نے بتایا کہ طلبہ کو فارم پر کرکے ایگزام والے دن ہی امتحانی



مراکز پر لانا ہوگا۔ایگزام اور انٹرویو کی بنیاد پرطلبہ کا انتخاب ہو گا۔آنند کمار نے بتایا کہ اب تک ہم صرف غریب خاندان کے بچوں کو ہی شامل کرتے تھے لیکن اس بارمتوسط طبقہ کے بچوں کو بھی شامل کریں گے۔ایسے بچے جن کے والدین کی آمدنی 15 ہزار تک ہے وہ درخواست دے سکیں گے اس لیے اس بار ہم نے 10نشستوں کے اضافہ کا بھی فیصلہ کیاہے۔سپر 30میں ہر سال یوپی، بہار اور جھارکھنڈ سے 30بچوں کو منتخب کیا جاتا ہے۔اس کے بعد انہیں مفت میں کو چنگ دی جاتی ہے۔سپر -30کو دی بیسٹ اسکول آف ایشیا کا خطاب بھی مل چکا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.